ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اسمبلی انتخابات۔ ترقی ہی واحد ایجنڈہ:وزیراعظم نریندر مودی

کرناٹک اسمبلی انتخابات۔ ترقی ہی واحد ایجنڈہ:وزیراعظم نریندر مودی

Sat, 28 Apr 2018 00:52:47    S.O. News Service

بنگلور/نئی دہلی27اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی)کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے بگل بجاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا ہے کہ ترقی ،تنظیم کے استحکام اور عوام کے بھروسہ کے حصول کے ذریعہ بی جے پی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے نئی دہلی میں کرناٹک اسمبلی کے پارٹی امیدواروں ،پارٹی کے لیڈران ،عوامی منتخب نمائندوں اوردیگر کے ساتھ مودی ایپ کے ذریعہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ''ہم ترقی ،تنظیم کے استحکام اور عوام کے بھروسہ کے حصول کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ہم عوام کو گمراہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل نہیں کرناچاہتے ۔ترقی کی سیاست کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کرناٹک کی ترقی کیلئے سہ شاخی ایجنڈہ ہے ۔یہ ایجنڈہ ترقی ،تیز تر ترقی اور ہمہ گیر ترقی ہے ۔بی جے پی نے ترقی کی سیاست کے لئے ابتدائی اہمیت دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی دوسری پارٹی ترقی پر بات نہیں کرسکتی کیونکہ وہ اس کا تعین نہیں کرسکتی ۔یہ ان جماعتوں کے لئے ناقابل قبول ہے جو تقسیم پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔مودی نے کہا کہ ہم نے حکمرانی فراہم کی ہے اور ترقی کے ماڈل کی بنیا د پر ہی انتخابات میں مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی سیاست کا کلچر اصل دھارے والی کانگریس کے غلط کاموں اور گناہوں سے وابستہ ہے ۔ملک کی سیاست کو صاف اُس وقت بنایاجاسکتا ہے جب کانگریس کے کلچر سے اس کو پاک کریں گے ۔


Share: